صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ملک کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔مسٹر مکھرجی نے یہاں انڈیا ٹوڈے کنکلیو 2017 سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے
یہاں یہ کہنا ہے کہ ملک کو ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے۔ملک کے پہلے
وزیر اعظم جواہر لال نہرو کہا کرتے تھے میں ہندوستان کو ایک
ایسے ملک کے طور پر نہیں چاہتا ہوں جہاں کروڑوں لوگ صرف ایک شخص کے سامنے
ہاں کہتے رہیں یا رضامندی کا اظہار کرتے رہیں، مجھے ایک مضبوط اپوزیشن کی
ضرورت ہے۔